• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ثناء رام چند گلوانی ملک کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر

اسلام آباد (زبیر قصوری،خصوصی رپورٹ) حسن ابدال میں پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء رام چند گلوانی ملک کی ہندو برادری کے رکن ہیں۔ ہر اتوار کو بغیر کسی پروٹوکول کے گردوارہ سری پنجا صاحب حسن ابدال میں آتی ہیں اور یہاں پر سکھوں کی مذہبی کتاب گرو کرنت پڑھتی ہیں۔ پنجاب حکومت نے 2023 میں ان کو حسن ابدال میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا تھا اور یہ پاکستان کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر ہیں۔ انہوں نے 2020 میں سی ایس ایس کے امتحان کو پاس کیا تھا۔ واضح رہے پاکستان میںتمام مذاہب کے لوگ آزادی کے ساتھ رسومات ادا کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید