بھارتی انجینئرز کی سنگین غلطی، پل میں 90 ڈگری کا خم
بھارت میں 7 انجینئرز کو 2.3 ملین ڈالر کے پل میں 90 ڈگری کے خم آنے پر معطل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وسطی بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے 20 کروڑ روپے (2.3 ملین ڈالر) کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ایک پل کے خراب ڈیزائن کی وجہ سے جس میں 90 ڈگری کا خم تھا، پروجیکٹ کے سات انجینئرز کو معطل کر دیا۔
۔