• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک اور عید تعطیلات میں بجلی چوروں پر 74لاکھ جرمانے‘ 23گرفتار

اسلام آباد (ناصر چشتی‘ خصوصی نمائندہ) ماہ رمضان اور عید تعطیلات کے دوران بھی بجلی چوروں پر 74لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے‘ 51 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ 23بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان نے بتایا کہ رواں ماہ 45ہزار سے زائد چیکنگ کے دوران 89میٹرز ڈائریکٹ استعمال کرتے جبکہ 7 میٹرز ٹمپرڈ پائے گئے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر توانائی پاور ڈویژن سردار اویس لغاری کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد ممکن بنا کر عوام دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اب تک آئیسکو ڈٹیکشن ٹیموں نے مجموعی طور پر 13ہزار سے زائد بجلی چوروں کو 57کروڑ 21لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے جبکہ ایک ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کروائے۔