• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اے اے دو ایئرپورٹس پر سہولیات کی بہتری کے لیے کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرے گی

کراچی(اسد ابن حسن) نجکاری فہرست میں موجود پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اپنی مختلف سہولیات ٹھیکوں پر دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب انتظامیہ نے اپنے افسران کی قابلیت کو نظر انداز کرتے ہوئے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ادارے کی کارکردگی کا معیار اور موجودہ سہولیات میں بہتری لانے کے لیے بھاری مشاہرے پر پرائیویٹ کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرم ایوی ایشن معاملات میں مہارت رکھتی ہو اور جو مشورے دے وہ بین الاقوامی ایئرپورٹس کے معیار کے مطابق ہوں اور نہ صرف مسافروں کو بہتر سہولیات میسر ہوں بلکہ ایئرپورٹس پر کام کرنے والے مختلف ایجنسیز کے لیے بہتر نتائج دیے جانے کے اقدامات بھی تجویز کر سکیں۔ خواہش مند فرم کو اپنے کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے۔