کوئٹہ(پ ر)سٹیورٹ روڈ بلوچ کالونی کے رہائشیوں محسن خان ‘فیضان خان ‘ سفیان ملک اور عرفان علی نے مشترکہ بیان میں عدالتی احکامات پر جناح ‘انسکمب زرغون لنک روڈ کے منصوبے کی تعمیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ممتاز قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ لنک روڈ کے تعمیراتی منصوبے میں رکاؤٹیں کھڑی کی جا رہی تھیں لیکن سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں لنک روڈ کی تعمیر کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام سے مطالبہ کیا کہ لنک روڈ کو سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کے نام سے منسوب کیا جائے۔