ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجند لائنز کلب کے صدر شرف حنیف نے کہا ہے کہ عید سعید کا بنیادی مقصد محروم طبقات کی حقیقی خوشیوں کی شمیولیت میں پنہاںہے، ہسپتالوں میں زیر علاج مستحق افراد خصوصاًبچوں کو استراحت کی سہولتیں فراہم کرنا لائنزم تحریک کا بنیادی مقصد ہے، اس سلسلے میں ملتان پنجند لائنز کلب کی جانب سے مریض بچوں اورنادار افراد کے لیے مالی سپورٹ فار ادویات کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتا ن پنجند لائنز کلب کی جانب عید سعید کے پر مسرت موقع پر ملتان چلڈرن ہسپتال میں مریض بچوں میں عید گفٹ اور ادویات کی فراہمی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا،لائنز کلب کے سابق گورنر شیخ ثاقب رحیم شیخ، وقاص سلیم، سیکرٹری عبدالکریم، ڈاکٹر ذولفقار علی رانا، اور ہسپتال دیگر ڈاکٹرز اور عملہ بھی موجودتھا۔