• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22ارب کی لاگت سے لاہور بحالی پلان پر عمل شروع

لاہور(خبرنگار)چھ سال بعد لاہور کی بحالی، ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک۔ 22 ارب کی لاگت سے وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پیکج پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر نے راوی زون، یو سی 04 اور یو سی 13 میں تجویز کردہ ترقیاتی سائٹس کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے ایم سی ایل افسران کو آبادی کے لحاظ سے مختلف مقامات پر سائٹس کی نشاندہی کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ڈرین سسٹم پر بھی توجہ دینے کی ہدایات دیں۔ رافعہ حیدر نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے، پارکوں کی بحالی و خوبصورتی پر بھی کام کیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان میں شہر کے تمام علاقے شامل ہونگے۔ گنجان آبادی والے علاقوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ترقیاتی کاموں کے دوران متبادل راستے لازمی فراہم کیا جائے گا۔ ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو تکلیف کم سے کم ہو۔