اسلام آباد(ایجنسیاں)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ‘ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹوکے سکیورٹی گارڈزاورمیڈیا کے مابین تلخ کلامی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پیرکو آصفہ بھٹو کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیاکے نمائندے نے ان سے گفتگو کی کوشش کی تو سکیورٹی گارڈز نے روک دیا جس پر فریقین میں تلخ کلامی ہوگئی ‘بعدازاں پیپلز پارٹی کے سینئر کارکنوں اور صحافیوں نے معاملے کو رفع دفع کرایا۔