• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون شہر سوئی گیس ناپید،شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور

پشاور(وقائع نگار)اندرون شہر کے علاقوں میں عید الفطر جیسے مذہبی تہوار پر بھی سوئی گیس کی عدم دستیابی نے شہریوں کو عید پر بھی ذہنی کوفت میں مبتلا رکھا اندرون شہر کے علاقہ اندرون و بیرون لاہوری گیٹ،کوچہ سلطان آباد،محلہ اسلام آباد، حسین آباد،شیخ آباد روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ پانچ روز سے سوئی گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقہ مکین لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئے ہیں شہریوں کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں سلینڈر میں گیس ڈلوانا بھی انکے سقط سے باہر ہے جسکی وجہ سے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔
پشاور سے مزید