لاہور(کورٹ رپورٹر)عدلیہ بچاؤ کمیٹی کا اجلاس جلیل احمد خان اوٹھی ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں ملک احتشام الحسن،امتیاز رشید قریشی م ،شہباز رشید قریشی ،جاوید جٹ ، زبیر احمد فاروق ، محمد بشیر ایڈووکیٹ ،ملک غلام رسول ،جنید احمد پراچہ ، سید شمشاد حسین ، شمائلہ منظور ،میاں ندیم احمد ، چودری محمد افضل ایڈووکیٹ،ذوالفقار علی انصاری سمیت دیگر نے شرکت کی، ملک احتشام الحسن نے کہا کہ ایران نےفلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں ۔