پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ محمد عامر اور عماد وسیم کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بولرز اور بیٹرز باصلاحیت ہیں، پاکستان کا ٹاپ آرڈر کافی مضبوط ہے۔
اظہر محمود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ نیا ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹیلنٹ کافی جلدی سامنے آجاتا ہے۔