• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی نمائندہ)ریلوے انتظامیہ نے 6 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔ تقرری کے منتظر فہد مصطفے جنجوعہ کو سینئر میکینیکل انجینئر( DM) ریلوے ہیڈ کوارٹرز ان کے پیش رو اقصی شہباز کو سینئر پرسانل آفیسر ہیڈ کوارٹرز، تقرری کے منتظر گل حسن کو سینئر میکینیکل انجینئر(G) ریلوے ہیڈ کوارٹرز، زیر تبادلہ صمد ابراہیم کو ڈویژنل میکینیکل انجینئر ٹو کراچی ان کے پیش رو اویس احمد میمن کو ورکس مینیجر ڈیزل کراچی کینٹ اور زیر تبادلہ احمد کمال مصطفی کو ورکس مینیجر میکینیکل مغلپورہ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔