• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 اسسٹنٹس کی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 6 اسسٹنٹس کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ترقی پانے والے افسران میں محمد منتظر مہدی، ضیاء الرحمن، محمد وقاص نذر، مونا ظفر، نبیلہ اشرف اور مدیحہ نسیم شامل ہیں۔
لاہور سے مزید