• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کاورکرز کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے صنعتی یونٹس میں ورکرز کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اور انسپکشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تحصیل ماڈل ٹاؤن اور رائیونڈ کے اسسٹنٹ کمشنرز نے سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، محکمہ انڈسٹریز اور بوائلر انسپکٹرز پر مشتمل مشترکہ ٹیموں کے ہمراہ مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا۔ ٹیموں نے روشن پیکیجز اور ٹریٹ فیکٹری میں بوائلرز کی حالت، فائر فائٹنگ سسٹم، ہائیڈرنٹس اور دیگر حفاظتی آلات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران دونوں فیکٹریوں میں بوائلرز آپریشنل اور حالت تسلی بخش پائی گئی، جبکہ فائر سسٹم اور حفاظتی آلات بھی فعال قرار دیے گئے۔
لاہور سے مزید