• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36 برس بعد ایل جی ایچ کی نرس طالبہ اپنی ہی مادرِ علمی کی سربراہ بن گئیں

لاہور ( جنرل رپورٹر ) نرسنگ کے شعبے میں انتظامی امور اور درس و تدریس کا وسیع تجربہ رکھنے والی نرسنگ افیسر مسز ثمینہ کوثر کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر پرنسپل کالج آف نرسنگ، امیرالدین میڈیکل کالج / لاہور جنرل ہسپتال تعینات کر دیا گیا، انہوں نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ایل جی ایچ کی سابقہ نرس طالبہ 36 برس بعد اپنی ہی مادرِ علمی کی سربراہ بن گئی ہیں۔چارج سنبھالنے کے موقع پر نرسنگ فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے مسز ثمینہ کوثر نے اس بات پر زور دیا کہ نرسنگ انسٹرکٹرز طالبات کی اعلیٰ تعلیم اور بہترین کلینیکل تربیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔
لاہور سے مزید