• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق طبقات کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا حکومت کا عزم ، سہیل شوکت بٹ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال نے مزید کہا کہ سوشل ویلفیئر کے منصوبوں کے ذریعے معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا حکومت پنجاب کا عزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی اور صوبے بھر سے تمام ڈویڑنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور، ملتان، راولپنڈی، ڈی جی خان سمیت تمام ڈویڑنز میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فلاحی اداروں کے بجٹ، محکمانہ امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر جامع مشاورت کی گئی، جبکہ عوامی فلاح کو مزید مو ¿ثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے اجلاس کے دوران افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔
لاہور سے مزید