• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا فوکل پرسنز کیلئے اہم تربیتی سیشن کا انعقاد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب میں کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میڈم ثمن رائے کی زیر صدارت ساہیوال ڈویژن کے فوکل پرسنز کے لیے ایک اہم تربیتی سیشن منعقد ہوا۔تربیتی سیشن میں ڈائریکٹر پولیس امتیاز احمد خان، ڈائریکٹر ریونیو شعیب نسوانہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔شرکاء کو اوورسیز پاکستانی پورٹل کے مؤثر استعمال، یوزرز کو سہولیات کی فراہمی اور اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کی بروقت اور مؤثر یکسوئی سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔
لاہور سے مزید