• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں‘ عمر ایوب

اسلام آباد ( آن لائن/جنگ نیوز )تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمرایوب نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں تاہم آئین و قانون کی بالا دستی کی عدم مو جودگی میں بیرونی سرمایہ کاری کا آنا نا ممکن ہےجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے کیسز کو تواتر سے سنا گیا تو بانی پی ٹی آئی اپریل میں رہا ہو جائیں گے اورہم پہلے ہی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہو گی ۔منگل کو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ فیض آباد دھرنا کیس کی انکوائری رپورٹ پبلک ہونی چاہیے ۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات شیشہ کی دیوار حائل کر کے کرائی جا رہی ہے جو ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے ۔وزیر خارجہ کو ایران اور اسرائیل کے معاملے پر بیان دینا چاہیے ‘الیکشن میں سر عام دھاندلی کی گئی‘خدا راہ ہوش کے ناخن لیں ‘آٹا روٹی سستی کرنا سب موجودہ ھکومت کے ڈھکوسلے ہیں‘ آنیوالے دنوں میں مزید عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرایا جائیگا ۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا ایک ملک میں دو قانون نافذ ہیں‘یہ لوگ بشری بی بی بی کے چیکس اٹھا کر لے گئے ہیں اور گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید