راولپنڈی(ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ملک پلانز پر چلے گا اور فرد واحد اپنی مرضی کے مطابق ملک چلائے گا تو ایسا ہی ہو گا‘ یہ اتنے ایکسپوز ہوں گے کہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے‘بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہاہے کہ وہ پاکستان کے لئے سب سے بات کرنے کو تیار ہیں ‘ہماری جنگ جاری رہے گی، نظام کو پیغام ہے کہ ملک پر رحم کریں‘ اپنی غلطی مان لیں ،ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں‘شہباز شریف سے ملاقات پر عمران خان سے کوئی ناراضی نہیں ۔ منگل کو راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلی امین گنڈاپورکا کہناتھاکہ ججز کو جو خط موصول ہوئے اس پر کمیشن بننا ضروری ہے۔آپ اس ملک میں کیسا نظام بنارہے ہیں۔