• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے ہیلپ لائن متعارف کرادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنٹونمٹ بورڈ کلفٹن نے مختلف علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچانے کے ساتھ کلفٹن اورڈی ایچ اے میں بارش کے دوران ہنگامی حالات کے دوران کسی بھی مدد کے لیے ہیلپ لائن1062متعارف کروادی بدھ کو ایک میڈیا بریفنگ میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے صدرواسٹیشن کمانڈربریگیڈئیرشاہدضیاء نےکہا کہ نشیبیعلاقوں سمیت دیگرمیں بھاری پمپس پہنچادیے گئے ہیں بریگیڈئیرشاہدضیاء نے بارش کے نئے مغربی سسٹم کے حوالے سے پیش گوئی کے تناظرمیں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیاانھیں اسسٹنٹ انجینئر اورسربراہ رین ایمرجنسی سی بی سی عمران احمد خان نے بریفننگ دی۔
اہم خبریں سے مزید