• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس کی کارروائی، مزید 15گیس چوروں کے کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 15گیس چوروں کے کنکشن منقطع کر دیئے ہیں،3 صارفین گھریلو گیس کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے، ایک کرسٹل اچار دوسرا الرحمان دودھ دہی اینڈ فالودہ آئسکریم اور تیسرا نرسنگ ہوسٹل میں استعمال ہورہا تھا۔ ایک صارف کا میٹر کمپریسر استعمال پر منقطع کیا گیا ۔ ایک صارف کا میٹر غیر قانونی طور پر شفٹنگ کی بنا پر منقطع کیا گیا ۔2 صارفین 2 سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس دے رہے تھے، ریکوری ٹیم نے 94988 روپے کی ریکوری بھی کر لی۔
ملتان سے مزید