لاہور(شوبز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے بورڈ آف گورنز کا 73واں اجلاس ہوا۔چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء رضی احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بجٹ اور ترقیاتی سکیموں کی منظوری کے ساتھ ساتھ ادب وثقافت کے فروغ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے کہا کہ اجلاس میں طے ہونے والے اُمور کو عملی شکل میں لانے کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائیں گے۔ اجلا س میں سلیمہ ہاشمی، قدسیہ رحیم، عباس تابش، حماد غزنوی، صوفیہ بیدار، شاہد ندیم،پروفیسر ڈاکٹر نیلم ناز، سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب سلیم دانیال گیلانی قیصر شریف سمیرا جواد نے شرکت کی۔