اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے منصب امارت کا حلف اٹھانے کے بعد منصورہ میں کارکنان کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی فارم 47اور جعلی جمہوری عمل سے مسلط کی گئی حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی، کارکن تیاری کریں،جو پارٹیاں سمجھتی ہیں الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اور ہماری تحریک میں شامل ہونا چاہیں، ہمارے ساتھ آ جائیں، اسٹیبلشمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ بہت ہو گیا،سب کواپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا پڑے گا، چین دوست ملک ہے، بتایا جائے سی پیک پر کام کیوں نہیں ہو رہا؟ تقریب حلف برداری میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔