لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں مریم کالونی میں مسیحی برادری نے جشن منایا ۔نائب صدر پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ پنجاب ایڈون سہوترا کی رہائش گاہ پر کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں عاصم عدنان، ولید تبسم ،کامران بابو ڈار، پاسٹر امتیاز ،پاسٹر صابر اور دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔