لندن (پی اے ) بلڈ کینسر کے علاج میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے بعد سائنسدانوں کو بلڈ کینسر کے علاج کے ایک نئے دور کے آغاز کی توقع پیدا ہوگئی ہے۔ کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لندن اور آکسفورڈ یونیورسٹی نے تجربات کے دورا ن یہ دریافت کیا ہے کہ HIF کی سطح میں اضافہ کرکے AMLکو بڑھنے سے روکا جاسکتاہے ۔ ریسرچرز کے مطابق انضائم بلاک کرنے کا یہی طریقہ anaemia یعنی خون کی کمی کے علاج کیلئے بھی استعمال کی جاتی ہے ریسرچرز کے مطابق چوہے کی خلیات میں یہی طریقہ کار لیکومیا کے علاج کیلئے بھی اختیار کیاجاتاہے۔ ریسرچرکی ٹیم نے ایک نیا کمپاؤنڈ تیار کیا ہے جس کانام IOX5رکھا گیا ہے یہ دوسرے انزائم کو متاثر کئے بغیر PHD میں موجود رہتاہے ۔کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لندن کے پروفیسر کامل کرین کا کہناہے کہ ریڑھ کی ہڈی سے متعلق شدید لیکومیا کی تھیراپی میں گزشتہ چند عشروں کے دوران بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے ، اس موذی مرض کے بہتر علاج کیلئے نئی دواؤں کی اشد ضرورت ہے۔ ہم نے پہلی مرتبہ یہ پتہ چلایاہے کہ آکسیجن کی سطح پر ردعمل دینے والی آکسیجن کے خلیے لیکومیا کے علاج کا نیا راستہ دکھا سکتے ہیں75سال عمر کےمریضوں میں AML بہت عام ہے این ایچ ایس کے مطابق برطانیہ میں ہرسال 3,100 لوگوں میں اس کی تشخیص ہوتی ہے۔ پروفیسر کرین کا کہناہے کہ ہمارا اگلاچیلنج موجودہ دواؤں میں پیش رفت کرنا ہے ،انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا ہمارے تیار کردہ نئے کمپاؤنڈ کا طبی ٹرائل کرنا ہے،ہمیں یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کرنا ہے کہ کیا اس طرح کی تھیراپیز ٹھوس ٹیومر کیلئے بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لندن کی چیف ایگزیکٹو پروفیسر کرسٹیان ہیلن کا کہناہے کہ کینسر جسم کے ایک پیچیدہ ایکو سسٹم میں ہوتا ہے اس تجربے سے نہ صرف ایکو سسٹم کے بارے میں بہت سی قیمتی معلومات حاصل ہوئی ہیں بلکہ یہ بھی معلوم ہواہے کہ کینسر ماحول میں کس طرح سگنل بھیجتاہے ۔اس اسٹڈی سے اس بات کا شاندار انکشاف ہوا ہے کہ کینسر پر ریسرچ کرنے والے اور کیمسٹ کس طرح باہمی قریبی تعاون سے کینسر کی نئی تھیراپیز تیار کرنے کیلئے تندہی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔