• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے نقصانات سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں، پشتونخوا نیپ

کوئٹہ (پ ر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابوں سے چمن میں 8 افراد کی شہادت سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبے بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات، اموات اور زخمی ہونے والے افراد اور گھروں و فصلوں کو پہنچے والے نقصانات انتہائی زیادہ ہیں لیکن مختلف اضلاع کے انتظامیہ کی رپورٹوں میں اُس کا ذکر نہیں ملتا اور نہ ہی پی ڈی ایم اے کی طرف سے عملی اقدامات ہورہےہیں ۔ بیان میں صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں اور منہدم ہونے والے گھروں کے مالکان کو ہنگامی بنیادوں پر مالی معاوضہ دیں اور بارشوں و سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو ریلیف دیتے ہوئے اُن کے لئے ضرورت کے تمام اشیاء کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے باالخصوص چمن شہر میں 8 افراد کے شہادت اور لاتعداد گھروں کے منہدم ہونے والی صورتحال انتہائی قابل افسوس ہے حکومت اور پی ڈی ایم اے ان متاثرہ خاندانوں کی فوری طور پر مالی مدد کریں اور ضلع ہرنائی کے دونوں طرف سے بند راستے کھولنے اور ضلع پشین میں ڈب خانزئی کے مقام پر بند راستے کو کھولنے اور بند خوشدل خان کی طرف پانیوں کا رُخ موڑنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔
کوئٹہ سے مزید