افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ دارالحکومت بینگوئی میں پیش آیا، کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 مسافر سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیل نے ایک روسی شہری پر ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی خفیہ ادارہ شین بیت نے کہا کہ ملزم نے ایرانی انٹیلیجنس کے کہنے پر اسرائیلی بندرگاہوں اور تنصیبات کی تصاویر بنائیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے، تمام آپشنز میز پر ہیں۔ امریکی ٹی وی کو ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا کے قریب آئل ٹینکروں کی مزید ضبطگیاں کی جائیں گی۔
بونڈی بیچ پر فائرنگ کے دوران بہادری سے حملہ آور کو دبوچنے والے احمد الاحمد کو علاج کے لیے کمیونٹی کی جانب سے 25 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔
افغانستان کا ہندوکش ریجن 5.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برس میں 186 صحافی ہلاک ہوئے جس میں سے 93 صرف 2025 میں مارے گئے ہیں۔
تقریباً 50 برسوں کے بعد پہلی بار جاپان پانڈا سے محروم ہوجائے گا، کیونکہ آئندہ ماہ ملک کی آخری جڑواں پانڈا کی جوڑی جاپان چھوڑ کر اپنے آبائی ملک چین روانہ ہو رہی ہے۔
بھارتی شہر نئی دہلی میں ایک خاندانی دشمنی کے نتیجے میں 52 سالہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براؤن یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات کے بعد گرین کارڈ لاٹری پروگرام کو معطل کر دیا ہے۔
احتجاجی مظاہروں کے دوران شیخ حسینہ واجد کی بھارتی سرپرستی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی برسبین کے مضافاتی علاقے بالڈ ہلز میں مسجد تقویٰ کی دیوار پر اسپرے سے اسلامو فوبک تحریر لکھی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کی لاش گودام سے ملی ہے، 48 سالہ پرتگالی شخص خود کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔
بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک تقریب کے دوران نقاب کھیچنے پر خاتون ڈاکٹر نے سرکاری نوکری سے انکار کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے، مشتبہ افراد کے خلاف کہ تحقیقات جاری ہےیں، الزامات عائد نہیں کیے گئے تو انہیں رہا کیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکولوں میں صحت مند تعلقات اور آن لائن خطرات پر تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
دبئی میں بارش کے سبب ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم نافذ کردیا گیا، اس حوالے سے نجی سیکٹر کو بھی ریموٹ ورک پالیسی اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردیے، دستخط کے بعد بل قانون بن گیا۔