• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا شہری کوٹے میں بے ضابطگیوں کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم ایڈہاک کمیٹی نے سندھ میں د یہی شہری کوٹہ پر عملدرآمد و دیگر بے ضابطگیوں کی مانیٹرنگ کیلئے تنظیمی ذمہ داران و اراکین اسمبلی پر مبنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ہفتے کو ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میںہوا جس میں وفاق و سندھ حکومت کے ماتحت مختلف اداروں میں ملازمتوں کے حوالے سے شائع ہونے والے اشتہارات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں وفاق و سندھ میں ہونے والی تقرریوں پر دیہی و شہری کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سندھ اور وفاق میں ہونے والی بھرتیوں میں شفافیت اور دیہی و شہری کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی،سندھ میں سرکاری نوکریوں کی رشوت کے عوض خریدوفروخت کے حوالے سے بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید