• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرٹ پرزرعی گریجویٹس کی سلیکشن کی جائے، صوبائی وزیرزراعت

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں ایک سال کے لئے 500زرعی معاونین کی کنٹریکٹ پر سروسز ہائرنگ اور پنجاب فرٹلیزز ریگولیشن ایکٹ 2024 میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو موجود تھے۔ ڈی جی زراعت توسیع ڈاکٹر اشتیاق حسن نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ دو سالوں میں زرعی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل بی ایس سی 1000 فریش گریجوئیٹس ضلعی اور تحصیل سطح پر زرعی معاونین کے طور پر بھرتی کیے جائیں گے۔حکومت نے اس ضمن میں ایک ارب روپے کی رقم مختص کی ہے ۔زرعی گریجوئیٹس محکمہ زراعت پنجاب توسیع کے تحت کام کریں گے۔
لاہور سے مزید