• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، اردو چرچ میں خصوصی عبادات کا انعقاد، پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعا

پیرس (پ ر) فرانس کے شہر پیرس میں اردو چرچ میں خصوصی عبادت منعقد ہوئی جس کا اہتمام پاسٹر آصف گل اور برادر فاروق انصر اور ان کی کلیسیا نے کیا جس میں ہارون کھوکھر سمیت مقامی کوائر اور مسیحی استاد گلوگار ریاض جاوید نے اپنے انداز سے روح کو تازگی دی، رواں صدی کے ہم سفر کے مسیحی رہنما پاسٹر شہزاد انجم نےہارمونیم کے سروں پر اپنی انگلیاں رکھیں۔ بعدازاں پاسٹر ہرییش میسی نے خدا کے زندگی بخش کلام پیش کیااور پاکستانی عوام کی بحالی اور خوشحالی پر مختلف پہلوؤں سے بات کی جب کہ ’’رواں صدی کے ہم سفر‘‘ کے خوبصورت معروف شاعر سرفراز تبسم نے روح اور محبت سے چھلکتی ہوئی غزلیں پیش کیں۔ رواں صدی کے کی ہم سفر ڈیکن ہریش میسی نے وہی اپنے غیر روایتی انداز میں اسی یسوع کو لاکھڑا کیاجو ہر طرف سے ہر قسم کی تنقید کا نشانہ بنتا رہا جیسے آج بھی وہی ہو رہا ہے جو اس کے زمانے میں ہوتا تھا۔ اپنی دلوں سے محبت نکال کر اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بانٹ کر اس کا اظہار کررہی ہیں۔ دورانِ عبادت کلیسا کی نمائندگی کرتے ہوئے فاروق انصر، چوہدری داؤد پاسٹر، آصف گل نے مہمانوں کو پھول پیش کئے۔ دعا سے عبادت اختتام پذیر ہوئی۔

یورپ سے سے مزید