• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی‘ کلر سیداں (اپنے رپورٹر سے‘ نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گنجمنڈی میں 600لٹر مشہور برانڈ کے جعلی پیکنگ جوس تلف کر دیئے۔ روڈ پر موجود وینڈر سے بھاری مقدار جوس برآمد کر کے 15ہزار جرمانہ کر دیا گیا۔ اے سی کلر سیداں اشتیاق اللہ نیازی نے مرید چوک میں مضر صحت جوس فروخت کرنے پر عامر خان شاپ مالک کا چالان کر دیا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ماربل فیکٹری کباڑ خانہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔