• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر فیتھ کے نام پر اسرائیل سے تعلقات کی مہم چلائی جا رہی ہے‘ جمعیت علماء اہلحدیث

اسلام آباد‘ راولپنڈی (نیوز رپورٹر‘ اپنے رپورٹر سے) انٹر فیتھ کے نام پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ فلسطین اورکشمیرمیں مظالم پر انٹر فیتھ والے کیوں خاموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اہلحدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کی یروشلم میں تقریب رونمائی یہودیوں کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کی مہم کاحصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے پیچھے عالمی قوتیں کارفرما ہیں۔