کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں دوست کے بہیمانہ قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کو ملزم فہد کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارنے کے دوران ملزم کے استعمال گاڑی مل گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم فہد نے اپنی گاڑی سے مقتول ہمایوں خان کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم فہد اپنی گاڑی خیابان اتحاد میں ہلال پارک کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں دوستوں کے درمیان پرانا تنازع چل رہا تھا، جس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ مقتول اور ملزم کے دستوں سے قتل کے معاملے پر پوچھ گچھ جاری ہے۔