• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) پاکستان کا قرضوں اور واجبات پر انحصارمزید بڑھ گیا،ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ قرضے اور واجبات 94 ہزار 197 ارب روپے ، جی ڈی پی کے 82اعشاریہ  ایک فیصد کے برابر ہوگئے ۔ ذ رائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نےجون 2025 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا ۔ ڈیٹا کے مطا بق قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 82اعشاریہ ایک فیصد کے برابر ہوگئے۔ گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 740 ارب روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید