• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی 9 سول آرمڈ فورسز کا مجموعی بجٹ 268 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ روپے

اسلام آباد (رانا غلام قادر) سول آرمڈ فورسز کے رواں مالی سال 2025۔26کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔رواں مالی سال کیلئے ملک کی نوسول آرمڈفورسز کامجموعی بجٹ 268 ارب42کروڑ80 لاکھ روپےہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایف سی خیبرپختونخواہ نارتھ 50ارب 96کروڑ80لاکھ روپےکےبجٹ کےساتھ سرفہرست ہے۔ ایف سی بلوچستان نارتھ47ارب 18کروڑ 10لاکھ روپے کے بجٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ایف سی خیبرپختون خواہ ساوتھ کیلئے 44 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز رکھےگئے ہیں۔ ایف سی بلوچستان ساوتھ کا رواں مالی سال بجٹ 41ارب 18کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ سندھ رینجرز کا رواں مالی سال کا بجٹ24 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔ رواں مالی سال پنجاب رینجرز کے بجٹ کا حجم 23 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔فیڈرل کانسٹیبلری کے لیے رواں مالی سال کا بجٹ 22 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے لیےرواں مالی سال کا بجٹ 8 ارب 73 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ گلگت بلتستان اسکاوٹس کابجٹ رواں مالی سال 5 ارب6کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

اہم خبریں سے مزید