لندن(آئی این پی)لندن کے میئر صادق خان نے وزیراعظم رشی سوناک اور امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غز ہ میں خون ریزی کو روکنے کی کوشش کریں،رشی سوناک اورجوبائیڈن اسرائیل کو اسلحہ فروخت رکوانے کیلئے اپنے اختیارات کا استعمال کریں ،مہنگائی ، اسلام دشمنی اور غزہ کی صورتحال کے باعث اس سال رمضان کی رونقیں ماند رہیں۔لندن کے مشہور ٹریفالگر سکوائر میں عید ان اسکوائر نامی تقریب سے خطاب کی مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، اسلام دشمنی اور غزہ کی صورتحال کے باعث اس سال رمضان کی رونقیں ماند رہیں۔ہم وزیراعظم رشی سوناک اور امریکی صدر بائیڈن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت رکواتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کے لئے اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔