• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں شا پنگ بیگ کے بعد پولی تھین بیگ پر بھی پابندی کا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب میں شاپر بیگ کے بعد پانچ جون سے پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے 2002ء میں پاس کئے گئے قانون کے تحت کالے شاپر اور 15مائیکرون سے کم باریک شاپروں پر پابندی عائد کی تھی۔پھر پولی تھین بیگز ریگولیشن 2023 کے تحت پولی تھین بیگز کی تیاری، درآمد اور خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی لگائی گئی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی شہر کے نالے اور سیوریج سسٹم تجاوزات کے ساتھ ساتھ سلٹ، مٹی،گندگی اور شاپر بیگز اور خالی پلاسٹک کی بوتلوں سے بھرے پڑے ہیں جس کے نتیجہ میں مون سون کی بارشوں میں نالوں اورشہر کا سیوریج سسٹم چوک کرجاتا ہےاور پانی گلیوں سڑکوں پر جمع ہونے کے بعد گھروں میں داخل ہوجاتا ہےاور تباہی مچاتا ہے۔ ادھر کمشنر آفس میں اجلاس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کہا کہ عوام پولی تھین بیگز کی جگہ کپڑے کے تھیلے یا بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ کا استعمال کریں۔
اسلام آباد سے مزید