• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو آئی ٹی اور فری لانسنگ مہارتوں کی تربیت کیلئے سیمینار

اسلام آباد (جنگ نیوز) ڈی ایچ اے اسلام آباد راولپنڈی کے فیز 2کے فیملی کلب میں منعقدہ سیمینار میں پاکستان کی ورک سپیس کی دنیا کو تبدیل کرنے کے مشن کو اجاگرکیا گیا۔ اس ایونٹ میں پاکستان بھر سے فری لانسرز، آئی ٹی ماہرین اور کاروباری افراد نے شرکت کی جو مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور کاروبار کی توسیع کیلئے حکمت عملی سیکھنے کے خواہشمند تھے۔ آن لائن بزنس ایکسپرٹ ہشام سرور مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ابھرتی ہوئی نئی مہارتوں، صلاحیتوں اور طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب میں انووسٹا راول کے زیراہتمام منعقد کی گئی جو آن لائن اور آف لائن پلیٹ فارمز پر کام کرتے ہوئےآئی ٹی کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید