• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی سالگرہ سے خوبصورت تصویریں شیئر کر دیں

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف خاتون سیاستدان، پی پی کی رکنِ قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کا بیٹا حسین 5 سال کا ہو گیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی سالگرہ کے لیے سفید ٹی شرٹ اور جینز کا انتخاب کیا ہے جبکہ حسین نے گلابی شرٹ پہن رکھی ہے۔


شرمیلا فاروقی کے بیٹے کی سالگرہ کی تھیم پیسٹل (ہلکے رنگوں پر مبنی) ہے جو کہ نہایت حسین منظر پیش کر رہی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ ’الحمداللّٰہ، میں اور حسین، زندگی سے بھرپور لمحات۔‘

ان تصاویر میں شرمیلا فاروقی کے شوہر نظر نہیں آ رہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید