انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
سری لنکا کی چماری اتھاپتھو آئی سی سی نمبر ون بیٹر بن گئیں، ون ڈے بیٹرز میں چماری اتھاپتھو نے انگلینڈ کی اسکیور برنٹ کی جگہ لی۔
جنوبی افریقا کی لاورا ولوارٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے اور ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے متھیوز سات درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئیں۔
ہیلے میتھیوز پاکستان کے خلاف آل راونڈ پرفارمنس کے بعد آل راؤنڈرز میں دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر کی رینکنگ میں دو اور پاکستان کی بسمہ معروف کی ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔
ون ڈے ویمن بولرز میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کی سعدیہ اقبال 6 درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔