• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سے دہشتگردوں کا جلد صفایا ہوگا‘ بلوچستان شہداء فورم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان شہدا ءفورم کے رہنماؤں رمیض بھٹی اور فوزیہ شہزاد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زبان اور نسل کی بنیاد پر نفرتیں پھیلائی، لوگوں کو لڑایا اور معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا ،نفرت کی آگ کے ذریعے یہاں آباد اقوام اور اداروں کے خلاف نفرتوں کو ہوا دینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سیکورٹی فورسز جلد ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیں گی ،شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،مسنگ پرسنز کامسئلہ 80 فیصد حل ہوچکا ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو اسد مینگل ، عبدالاحد ، بی بی زاہدہ ودیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے شہداء کے لواحقین یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ریاست پاکستان اور حکومت بلوچستان نے مشکل وقت میں ہمیں سہارا دیا، شہداء کے بچوں کی مشکلات کو سمجھا اورہماری ضروریات پوری کیں ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے ادارے ، نام نہاد تنظیمیں اپنے کسی پیارے کی موت پر تو شور مچاتی ہیں رو ڈبلاک کرتی ہیں دھرنے دیتی ہیں لیکن جب کوئی عام شخص بے دردی سے کالعدم تنظیموں کی جانب سے شہید کیا جاتا ہے تو یہ نام نہاد تنظیمیں خاموش رہتی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید