برسلز(خبرایجنسی) یورپی یونین نے بھارت سے درآمد کی جانیوالی 527فوڈ پروڈکٹس میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے،یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی 527 فوڈ پروڈکٹس میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز موجود ہیں۔یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی یہ رپورٹس ستمبر 2020سے روں سال اپریل کے دوران میڈیا میں شائع ہوئی ہیں جن سے بھارتی اشیائے خوردونوش کے مضر صحت ہونے کے بارے میں سوالات اٹھ گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق بھارتی مصنوعات میں ایتھیلین آکسائیڈجیسا مہلک کیمیکل پایاگیا جو کہ مصالحہ جات میں موجود تھا ،ایتھیلین آکسائیڈ، بنیادی طور پر زراعت میں کیڑے مار اورجراثیم کش ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ ایتھیلین آکسائیڈ کا استعمال معدے اور چھاتی کے کینسر، پیٹ کی انفیکشن اور دیگر بیماریوں کاباعث بنتا ہے ۔