اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیگر 9 درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ عدالت عظمی نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل کی فریق بننے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی۔