راولپنڈی (این این آئی)بانی تحریک انصاف عمران خان پارٹی رہنماءشیرافضل مروت سے ناراض ‘جیل میں ملاقات سے انکارکردیا ۔
دوسری جانب شیرافضل مروت نے ملاقات سے انکار کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملاقاتیوں کی فہرست میں میرا نام نہیں تھا‘عمران خان سے آج ملاقات طے ہے ۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں پہنچے تھے‘بانی پی ٹی آئی کو لسٹ دی گئی جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کیا۔
شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی واپس چلے گئے‘ اس حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
معمول کے مطابق 6 رہنماں کی ملاقات تھی، میرا ان میں نام شامل نہیں تھا، میری بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات طے ہے۔