• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (ساجد چوہدری) آئی کیوب قمر آج 8 مئی کو چاند کے مدار میں پہنچے گا۔

 آئی کیوب قمر تقریباً ساڑھے تین سے چار بجے کے درمیان چاند پر پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خرم خورشید گزشتہ رات چین کے لئے روانہ ہوگئے۔

 ڈاکٹر قمر السلام پہلے سے چین میں موجود ہیں، مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ 

چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہونے کی توقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید