• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس بابر ستار کیخلاف توہین آمیز مہم کی ذمہ دار حکومت ہے، تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کیخلاف توہین آمیز مہم کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیدیا۔ ایک بیان میں پارٹی ترجمان نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے تصور سے نابلد غیر جمہوری عناصر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے سیاست کے بعد عدلیہ کی تباہی کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں۔ قانون و انصاف کو مقدم رکھنے والے ججز کیخلاف لغو اور مضحکہ خیز الزامات پر مبنی ریفرنسز اور الزام تراشی پر مبنی مہم جیسے حربوں کا مقصد ججز کو ہراساں اور خوفزدہ کرنا ہے۔ ان کی سیاسی تاریخ دھونس اور زبردستی کے ذریعے ججز سے اپنی مرضی کے فیصلے لینے سے بھری پڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید