• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ قادیانیت کا تعاقب پوری قوت کے ساتھ کرتے رہیں گے،علماء

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ٹاؤن شپ کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد عمر باگڑیاں میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں رضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر، مجلس سرگودھا کے امیر مولانا نورمحمدہزاروی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ودیگرنے شرکت کی۔ مقررین نے کہاکہ ختم نبوت کے آفاقی پیغام کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایاجائے گااور فتنہ قادیانیت کا تعاقب پوری قوت کے ساتھ کرتے رہیں گے ۔ختم نبوت کا عقیدہ عالمگیر عقیدہ ہے یہ تمام فرقوں اورپارٹیوں کا مسئلہ ہے اس پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پرقادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیاتھا عالم اسلام کی کوئی اتھارٹی بھی قادیانیوں کو مسلمان تسلیم نہیں کرتی ہے قادیانی اپنا کیس ہار چکے اور مسلمان اپنا کیس جیت چکے ہیں۔ علماء نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ئختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اس عقیدے کے بغیر عقیدہئ توحید بھی نامکمل ہے۔ 1953ء کے دس ہزار شہداء کے خون کی برکت سے 1974ء میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیا گیا۔ قادیانی اپنے مغربی آقاؤں کے اشارے پر آئین پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے 7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے کہا کہ7ستمبر1974ء قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیا گیا اس سال اسکو پچاس سال مکمل ہورہے ہیں۔ اس حوالہ گولڈن جوبلی مائی جائے گی اور مینار پاکستان پر تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا کانفرنس تمام مسالک اور تنظیموں کے قائدین شرکت و خطاب کرینگے۔ جس کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔
لاہور سے مزید