لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی مناسبت سے صوبہ بھر میں پنجاب پولیس سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہی ہےطے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ترجمان پنجاب پولیس بتایاکہ یکم محرم الحرام پر صوبائی دارالحکومت میں 2600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے تھے۔ صوبہ بھر میں 96 عزاداری جلوس اور 3253 مجالس منعقد ہوئیں آئی جی پنجاب نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر اور اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔