• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے تحت تقریب، بزنس و مقامی حکومتی شخصیات کی شرکت، اسپانسر کیٹیگریز متعارف

بارسلونا(جوادچیمہ )کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے اسپانسر کے لئے بزنس مین کمیونٹی کے ساتھ ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا۔تقریب میں ہوگو فریر ڈپٹی مئیر سانت ادریا دے بسوس،فرانسسکو بورگوس کونسلر اور اسپورٹس کا انچارج سانت ادریا دے بسوس نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستانی بزنس کمیونٹی اور مقامی حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرمحمد سلیمان گوندل کاتالان کرکٹ فیڈریشن اور بزنس مین کمیونٹی کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر کئے گئے۔انہوں نے تقریب کو آرگنائز بھی کیا۔تقریب سے کوارڈینیٹر محمد سلیمان گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے سجائی گئی تقریب میں آپ تمام مہمانوں اورکاتالان کرکٹ فیڈریشن کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہاکاتالان کرکٹ فیڈریشن کاتالونیا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے خدمات سرانجام دے رہی ہے اور ایشیائیکمیونٹی کے بچوں اور جوانوں کے لئے کرکٹ کے میدان آباد کئے ہوئے ہے۔ آپ لوگوں کو یہاں دعوت دینے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو اس کھیل سے جوڑے رکھنا ہےتو اس کے لئے ہم سب کو ایک قدم آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔ کاتالان کرکٹ فیڈریشن نےمجھے ایک ذمہ داری دی ہے کہ میں فیڈریشن اور بزنس مین کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکوں،مجھے کوارڈینیٹر بنایا گیا ہے میری کامیابی تبھی ممکن ہے جب ہم سب مل کر کام کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ آپ ہمارے ساتھ اسپانسرز کے ذریعے تعاون کریں گے چیئرمین کاتالان کرکٹ فیڈریشن چوہدری امانت حسین مہر، صدر غلام صابر،رابرٹ مسیح نائر اور دیگر نے فیڈریشن کے اسپانسر پروگرام پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین کاتالان کرکٹ فیڈریشن چوہدری امانت حسین مہرنے فیڈریشن اور اسٹیڈیم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب حالات ہمارے کنٹرول میں ہیں ایک ایسا وقت بھی آیا کہ لگتا تھا کہ ویدریرس والا گراونڈ ہاتھ سے نکل جاناہے،اور مقامی اداروں کے ساتھ بھی تعلقات معمول پر نہ تھے اب بہت بہتری آئی ہے۔انہوں نے بارسلوناT20ٹورنامنٹ اور سی پی ایل ٹورنامنٹکے حوالہ سے بھی بریفنگ دی ۔چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو کرکٹ سے جوڑے رکھنے کے لئے عملی اقدام کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔ رابرٹ مسیح،غلام صابر اور جیراد نے اسپانسر کے لئے کیٹیگریز پر بات کی اور اسپانسر کرنے والے کو کیا فوائد حاصل ہونے پر مکمل بریفنگ دی،انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اپنے تمام فنانسرز کو عزت واحترام دے گی۔چوہدری امانت حسین مہر کی جانب سے دو کرکٹ گراونڈ بنائے جانے پر حافظ غلام سرور نے کہا کہ ان کی کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور جلد ہی تیاری کے مراحل شروع ہوجائیں گے ،ان دو گراونڈ کےساتھ ہمارے پاس چار گراونڈ ہوجائیں گے۔ اس موقع پر رانا احسن اور چوہدری قاسم جکھڑ اور محمد سلیمان گوندل نے اسپانسر دئیے جبکہ محمد سلیمان گوندل نے مزید اسپانسر دینے کا وعدہ بھی کیا۔