• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ثقافت اور مثبت چہرہ اجاگر کرنا ہی ہماری اصل ذمہ داری ہے، ملک فخر اعوان

اینٹورپن ( وقار ملک ) ادبی سماجی و ثقافتی تنظیم بزم ندرت فکر کے زیراہتمام صحافیوں اورفنکاروں. کے اعزاز. میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا ممتاز اسکالر تھنک ٹینکس ملک فخر اعوان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت۔ اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ملک میں پولرائزیشن قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے لیے زہر ہے۔ ہمیں سیاست میں اختلاف رائے کو دشمنی اور نفرت کی بنیاد نہیں بننے دینا چاہیے۔ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، کوئی بھی حب الوطنی، ایمان اور سالمیت پر اجارہ داری کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک قانون اور آئین کی حکمرانی کے بغیر مضبوط نہیں ہو سکتا۔ آئین کی توہین انتشار کا باعث بنتی ہے۔ہمیں متحد ہو کر ملک پاکستان کو مضبوط بنانا ہے فخر ملک نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت اور مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کرنا ہی ہماری اصل ذمہ داری ہے جس کے لیے بزم ندرت فکر جیسی تنظیموں کی خدمات قابل قدر اور حوصلہ افزاء ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کے بانی چیئرمین جاوید مغل ایک سچے پاکستان اور محب وطن ہیں جنھوں نے اپنی ساری زندگی پاکستان کے لیے وقف کر رکھی ہے اور پاکستان ثقافت اور مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کر رہے ہیں بالخؤص نوجوان طبقہ کو پاکستانیت سے روشناس کرایا اور مرد و خواتین کے دلوں کے اندر اپنے ملک کی محبت پیدا کرنے کے اقدامات کئے ادبی تنظیم بزمُ ندرت فکر گزشتہ 45 سال سے اس نیک مقصد کے تحت اپنی مدد آپ کے تحت ملک کی ثقافت اور پاکستانی ادب شاعری اور تعلیم و تربیت کے لیے مصروف عمل ہے حکومت پاکستان جاوید مغل کو صدراتی ایوارڈ سے نوازے اور تنظیم کو سرکاری سطح پر پاکستان کلچر ٹورازم وزارت کا حصہ بنائے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام اور مقامُ بلند کیا جائے ایسے افراد اور تنظیموں کی قدر کرنا اور حوصلہ افزائی کرنا جھاں ہم سب کا فرض ہے وہاں حکومت پاکستان بھی شفقت کا مظاہرہ کرے۔تقریب میں فخر اعوانملک نے معروف سوشل ورکرز صحافیوں شاعروں کو خصوصی ایوارڈز دیئے جن میں ذولفقار بیگ،وسیم بھٹی، صابر راھی، عثمان،نذیر اختر، ایم اے پاشا، حمزہ عثمان کے علاوہ، ملکہ پوٹھوار شہناز خان، صائمہ خان، لالہ نعیم خان حمید بابر،سویرا شہزادی شگفتہ اعوان، فوقئیہ تزین، باپر، امانت،۔مرزا شمس اقبال مسرت، سلیم،رضا سپرا،رؤف مغل، ریاض،صدیقی،مشتاق ندیم،امتیاز علی باقری سرور ندیم غوری، جمال زیدی، فاطمہ اشفاق شامل تھے ،تقریب میں اظہر کامل نے مسعود رانااو رمہدی حسن کو ٹربیوٹ پیش کیا جبکہ ثمینہ شعیب،گلنار اقبال اور دولتانہ کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تعمیر کا وقت ایک مرتبہ پھر شروع ہوا چاہتا ہے جب پاکستان بنا تو اس سے قبل ایک ملک کی ضرورت تھی اب ملک بن چکا اب ایک ایسی قوم کی ضرورت ہے جو پاکستان کو مضبوط بنائے اور پیارے ملک کو ایشیاء کا ٹائیگر بنائے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم متحد ہو کر پاکستان کو خوشحال بنائیں ثمینہ شعیب اور دولتانہ کوثر ،شاہدہ جاویدفاطمہ اشفاق شمس اقبال نے بھی خطاب کیا جبکہ جاوید مغل نے میزبانی کے فرائض ادا کرتے ہو ئے کہا کہ بزم ندرت فکر پاکستان کے عوامُ کی ملکیت ہے جو ایک عرصہ سے ملک پاکستان کی خدمت کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ہمارا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنا ہے جس کے لیے ہم ہمہ تن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

یورپ سے سے مزید